بھارتی اداکار سیف علی خان زخمی : سرجری کے لیے ہسپتال منتقل

بالی وڈ اداکار نواب سیف علی خان گھٹنے اور کندھے کی سرجری کیلئےہسپتال میں داخل ہوگئے ہیں۔تاہم میڈیا کو یہ نہیں بتایا گیا کہ ان کو یہ چوٹ کیوں اور کیسے لگی؟- تاہم ہسپتال ذرائع نے اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ سیف علی خان کے گھٹنے اور کندھے میں فریکچر ہوا ہے جس کی سرجری کیلئے انہیں ممبئی کے کوکیلابین ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے ابھی تک اداکار کے خاندانی ذرائع کی جانب سے کچھ نہیں بتایا گیا البتہ میڈیا پورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہسپتال میں سیف کے ساتھ ان کی اہلیہ کرینہ کپور موجود ہیں۔

واضح رہے کہ اداکار سیف علی خان نے اداکارہ کرینہ کپور سے دوسری شادی کی ہے اور جوڑے کے دو بیٹے تیمور اور جہانگیر علی خان ہیں جب کہ اس سے قبل اداکار نے پہلی شادی اداکارہ امرتا سنگھ سے کی تھی جس سے ان کی بیٹی اداکارہ سارا علی خان اور بیٹا ابراہیم علی خان ہے۔البتہ بھارتی میڈیا اب پورے شدو مد کے ساتھ یہ معلوم کرنے میں مصروف ہے کہ کہ سیف علی خان کو یہ چوٹ کیسے لگی اور وہ چند روز تک اس بات کا پتہ چلا بھی لیں گے –

Related posts

فواد خان کی 8 سال بعد بھارتی فلم انڈسٹری میں دوبارہ انٹری

پی ٹی وی کے معروف اداکار مظہر علی انتقال کرگئے

درفشاں سلیم اور احمد علی اکبر کا تاریخی ڈارمے میں کام کا فیصلہ