دنیا میں بہت سے عالم ایسے بھی ہیں جو یہ دعوٰی کرتے ہیں کہ وہ روحوں سے بات کرسکتے ہی اور ان کو اپنے پاس بلا بھی سکتے ہیں اس کے لیے وہ اے آئی ٹولز کا سہارا بھی لینے لگے ہیں -ان ہی میں سے ایک سٹیو ہف بھی ہیں جن پر لوگ بہت زیادہ اعتبار کرتے ہیں کہ وہ روحوں سے ملاقات یا بات کرتے ہیں -جب بھارتی اداکار ششانت کی اچانک موت ہوئی تو لوگوں کو یقین نہ آیا کہ انھوں نے خود کشی کی ہے اس لیے سشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی کے بعد ان کے فینز نے غیر مرئی قوتوں کے مالک سٹیو ہف کو بہت زیادہ ای میلز بھیج کر آنجہانی اداکار کی روح سے بات کرنے کی درخواست کی تو انھوں نے کہا کہ اگچہ میں یہ تو نہین جانتا کہ ششانت کون ہیں تاہم میں عوامی مطالبے پر ان کی روح سے بات کرنے کی کوشش کروں گا جس کے بعد انھوں نے بتایا کہ ان کی ششانت کی روح سے گفتگو ہوئی ہے -، اس حوالے سے سٹیو ہف نے ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے۔سٹیو ہف کے مطابق انہوں نے اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی روح سے بات کی ہے، انھوں نے یہ بھی کہا کہ کچھ دنوں میں وہ دوبارہ آنجہانی اداکار کی روح سے بات کریں گے اور ان سے خود کشی کی وجوہات کے بارے میں جاننے کی کوشش کریں گے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سٹیو ہف سشانت سنگھ راجپوت کی مبینہ روح سے سوال جواب کررہے ہیں۔
سٹیو: کیا تم روشنی میں ہو؟
سشانت کی روح: سٹیو کو بتاؤ کہ مجھے روشنی مل رہی ہے
سٹیو: تم اس روشنی میں ہو جو میں نے گزشتہ رات دیکھی تھی
سشانت کی روح: میں اس میں تھا
سٹیو: میں آپ کے کام سے واقف نہیں لیکن آپ کو بہت زیادہ پیار کیا جاتا ہے، آپ کے بہت زیادہ فینز ہیں، کیا آپ اپنے فینز کو کچھ بتانا پسند کریں گے؟ میں یہ کام گزشتہ 10 سال سے کر رہا ہوں، میں نے یہ ڈیوائس بنائی ہے اور میں آپ کو اپنے فینز اور فیملی سے بات کرنے کیلئے خوش آمدید کہتا ہوں، سشانت اگر آپ کوئی پیغام دینا چاہتے ہیں تو آسانی سے دے سکتے ہیں۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کیسے مرے؟
سشانت کی روح: اس سب کا الزام دوائیوں پر لگادیا جائے گا-ان کے اس جواب سے یہ بات تو طے نظر اتی ہے کہ ششانت نے خودکشی نہیں کی ان کو قتل کیا گیا ہے اور ان کے اہل خانہ کو بھی یقین ہے کہ ان ششانت نے خودکشی نہیں کی –