بھارتی اداکارہ مدھورا نائیک کی بہن اور بہنوئی اسرائیل میں ہلاک

معروف بھارتی ڈرامے ناگن سے شہرت پانے والی اداکارہ مادھورا نائیک کی بڑی بہن اور انکے شوہر اسرائیل اور حماس کے درمیان جھڑپوں میں ہلاک ہوگئے۔اداکارہ نے انسٹاگرام پر مداحوں سے خبر شیئر کی کہ میری بڑی کزن بہن اور انکے شوہر کو بچوں کے سامنے قتل کردیا گیا، آج مجھے اور میرے خاندان کو جس غم اور جذبات کا سامنا ہے اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔انھوں نے اس بات کا بھی اظہار کیا کہ ان کے رشتے داروں کو یہودی ہونے کی بنا پر مار دیا گیا – انھوں نے ایک بار پھر اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہونے اور فلسطینیوں کے خلاف کھلکر اپنی نفرت کا اظہار کیا –

 

مگر انھوں نے ان معصوم لوگوں کی بات نہیں کی جن پر اسرائیل گزشتہ دس روز سے ہزاروں ٹن باراد برساکر پورے دنیا کے میڈیا کو اس کی خبر دے رہا ہے – ان کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ انسانی جان چاہے وہ کسی بھی رنگ نسل اور مزہب کی ہو ایک جتنی قیمت رکھتی ہے –

Related posts

برطانوی پارلیمنٹ میں 15 برٹش پاکستانی اراکین ؛4 نئے ،11 پرانے چہرے

برطانو ی انتخابات میں مسلم امیدواروں نے بڑے بڑے برج الٹ دیے

آسٹریلیا کی پارلیمنٹ پر مظاہرین نے فلسطین کے بینر لگادیے