بھارتی اداکارہ شلپا شیٹی کے گھر میں چوری کی واردات کرنے والے 2چوروں کو پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹج کی مدد سے تلاش کرکے گرفتارلیا

بازی گر اور دھڑکن جیسی شاہکار فلموں میں کام کرکے نام بنانے والی بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے گھر میں چوری کی واردات ہوگئی – تاہم پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے واردات کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ۔

 

 

گزشتہ ہفتے اداکارہ شلپا کے منیجر نے ان کے بنگلے سے قیمتی اشیا چوری ہونے سے متعلق مقدمہ درج کروایا تھا۔ جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے ڈکیتی واردات میں ملوث 2 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

درج مقدمے کے مطابق ڈکیتی واردات کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب اداکارہ شلپا اپنی فیملی کے ساتھ چھٹیوں پر ملک سے باہر گئی ہوئی تھیں ، پولیس کے مطابق اداکارہ کے اہلخانہ کی غیر موجودگی میں دو ڈکیت گھر کی 25 فٹ دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہوئے اور اداکارہ کے گھر کے ماسٹر بیڈ روم ، ڈائننگ روم اور اداکارہ کی بیٹی کے کمرے سے قیمتی سامان لے کر کر فرار ہوگئے۔

 

 

بعد ازاں اداکارہ کے منیجر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھر میں لگے سکیورٹی کیمرو کی مدد سے دونوں کو ڈکیتوں کی پہچان کی اور پھر انہیں گرفتار کرلیا گیا ۔

Related posts

سلمان خان نےکس اداکارہ کے انکار کے بعد کبھی شادی نہیں کی ؟

معرف پاکستانی اداکار فواد خان کی 8 سال بعد بالی ووڈ فلم میں واپسی

اداکارہ سنگیتا کو بھی 60 ہزارر وپے کا بل آ گیا ؛20 ہزار بل ؛40 ہزار ٹیکس