بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا کے ” فراڈ کیس” میں ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

بھارت کی ایک عدالت نے بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کے خلاف ایک فراڈ کے مقدمے میں ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیا جب وہ فیس وصول کرنے کے باوجود ایک تقریب میں شرکت میں ناکام رہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خوبصورت آنکھوں والی اداکارہ کو دہلی میں ’انڈیا فیشن اینڈ بیوٹی ایوارڈز‘ ایونٹ کے لیے سائن کیا گیا تھا جہاں انہیں بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا تھا۔ اس نے مبینہ طور پر تقریب میں شرکت کے لیے 3.7 ملین ہندوستانی روپے بطور فیس وصول کیے تھے۔

لیکن انھوں نے اس تقریب میں شرکت نہیں کی جس پر پروگرام آرگنائزر پرمود شرما نامی نے سوناکشی کے منیجر کو دی گئی رقم واپس لینے کے لیے اس سے رابطہ کیا۔لیکن اسے کوئی جواب ہی نہیں دیا گیا جس کے بعد پرمود شرما نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سوناکشی نے مبینہ طور پر عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کرانے مراد آباد کا سفر کیا تھا تاہم بعد میں وہ پیش نہیں ہوئیں جس کی وجہ سے اداکارہ کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیا گیا۔

Related posts

سلمان خان نےکس اداکارہ کے انکار کے بعد کبھی شادی نہیں کی ؟

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

معرف پاکستانی اداکار فواد خان کی 8 سال بعد بالی ووڈ فلم میں واپسی