ممبئی (انٹرنیوز) بھارتی پولیس نے سائوتھ انڈین اداکارہ کو 150 تولہ سونا چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا،سومیہ شیٹھی نے سونا واپس مانگنے پر خود کشی کی دھمکی دے دی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی پولیس نے سائوتھ انڈین اداکارہ سومیہ شیٹھی کو مبینہ طور پر 150تولہ سونا چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے ،سومیا کیخلاف ریٹائرڈ سرکاری ملازم پرساد بابو نے درج شکایت میں الزام عائد کیا ہے کہ سومیہ کیساتھ دوستی ایک فلم کیلئے لئے جانیوالے آڈیشن میں ہوئی جس کے بعد سومیہ میری شان وشوکت سے متاثر ہوکر گھر آنے جانے لگیں،گھر آنے جانے کے دوران سومیہ نے میرا واش روم بھی استعمال کیا۔ایف آئی آر کے مطابق حال ہی میں میرے اہل خانہ کو شادی سے واپسی پر معلوم ہوا کہ گھر سے سونا غائب ہوچکا ہے، پرساد نے الزام لگایا کہ قیمتی اشیا کی چوری کے پیچھے سومیا شیٹھی کاہاتھ ہے، جو تھوڑا تھوڑا کرکے میرے گھر سے تقریبا ایک کلو سونا لے اڑی اور پھر عیاشی بھری زندگی گزارنے گوا چلی گئی۔پولیس نے فنگر پرنٹس اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے سومیہ شیٹھی سمیت 11افراد سے تفتیش شروع کردی ہے، پولیس نے تفتیش کے دوران 74گرام سونا بھی برآمد کرلیا ہے۔دوران تفتیش سومیہ نے پولیس کو دھمکی کہ وہ باقی سونا واپس نہیں کرسکتی اور زبردستی کی صورت اپنی زندگی کا خاتمہ کر لے گی
بھارتی اداکارہ سومیہ شیٹھی 150 تولہ سونا چوری کرنے پر گرفتار
18
previous post