بھارت میں جاری لوک سبھا کے الیکشن کے دوران اداکارہ نے بھی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کیا تھا۔راکھی خود کو خبروں میں ان رکھنے کا فن اچھی طرح جانتی ہیں اسی لیے وہ دوسری تمام اداکاراؤں کی نسبت سب سے زیادہ میڈیا کی توجہ اپنی طرف کھینچتی ہیں – حال ہی میں اداکارہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے، جس میں وہ ٹریک سوٹ پہنے دیکھی جا سکتی ہیں اور مداحوں سے بات کررہی ہیں ۔سوشل میڈیا پر موجود اس ویڈیو میں راکھی ساونت کی جانب سے عوام سے ووٹ دینے کی التجا کچھ اس انداز میں کی جا رہی ہے ۔ عمران خان کو پسند کرنے والی راکھی نے اپنی الیکشن کمپین میں بریانی اور نوٹ دینے کی بار بھی کرگئیں اداکارہ نے خاتون کو پہلے گلے لگایا اور پھر کہا کہ میں آپ کو بریانی دوں گی، نوٹ دوں گی، اور سب کچھ دوں گی، مگر آپ نے ووٹ مجھے دینا ہے۔اس پر خاتون نے بھی حامی بھری ساتھ راکھی ساونت کی تعریف بھی کی، جبکہ راکھی نے کہا کہ اب میں الیکشن میں کھڑی ہوں گی۔خواتین کو سپورٹ کروں گی، جس پر خاتون نے کہا ہاں اچھا ہے، مگر ایک ہاتھ میں پھول لے لینا۔ مگر راکھی ساونت ہر شخس کی رائے سننے والی کہاں ہیں اس مشورے پر ان کا جواب تھا کہ مجھے رادھے ماں نہیں بننا ہے۔ابھی تک بھارتی میڈیا یہ بھی سمجھنے سے قاصر ہے کہ راکھی نے جو اسلام قبول کرنے کا دعویٰ کیا تھا وہ حقیقی تھا یا اس کے پیچھے بھی سستی شہرت کا حصول ہی تھا –
بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کا الیکشن لڑنے کا اعلان
17