بھارتی اداکارہ راجشری دیش پانڈے نے اپنا فلم فیئر ایوارڈ فلسطینیوں کے نام کردیا

دنیا میں ابھی بہت سے افراد ایسے موجود ہٰین جو انسانیت سے پیار کرتے ہیں اور جہان کہیں جس کسی پر بھی ظلم ہو وہ اس کے لیے آواز بلند کرتے ہیں اور اس کے لیے اپنی جان تک خطرے میں ڈال دیتے ہین ایسا ہی کارنامہ بھارت کی ہندو اداکارہ نے کردکھایا – بھارتی اداکارہ راجشری دیش پانڈے نے اپنا فلم فیئر ایوارڈ مظلوم فلسطینیوں کے نام کردیا۔

راجشری دیش پانڈے کو ویب سیریز ’ٹرائل بائے فائر‘ میں جاندار پرفارمنس پر بہترین اداکاری کا او ٹی ٹی ایوارڈ دیا گیا ہے۔ ایوارڈ وصول کرنے کے موقع پر تقریر کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ وہ اس ایوارڈ کو ان تمام بے گناہ لوگوں کے نام کرتی ہیں جو غزہ اور فلسطین میں جنگ کا شکار ہیں۔اداکارہ نے مزید کہا کہ انہیں امید ہے کہ دنیا میں ہمدردی کرنے والے لوگ آگے بڑھیں گے اور سب کو پیار، مہربانی اور رحم دلی ملے گی جس کی سب کو ضرورت ہے۔ انہوں نےاپنےایوارڈ کو ان بھارتی کسانوں کے نام بھی کیا جو اب تک بنیادی ضروریات زندگی سے بھی محروم ہیں۔

Related posts

خوبرو نوجوان کشمیری رہنما برہان وانی شہید کی 8 ویں برسی

نئی دہلی میں شدید بارشوں کے بعد اورنج الرٹ جاری

بھارت کا لیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دویدی کو آرمی چیف بنانے کا فیصلہ