بگ باس سے شہرت پانے والے عبدو روزک کو دلہن مل گئی

بھارتی رئیلٹی شو ”بگ باس“ سے شہرت پانے والے پستہ قد گلوکار عبدو روزک جولائی میں دلہنیا بیاہ کر لا رہے ہیں ، میڈیا کی جانب سے خبر بریک کی گئی ہے کہ بیس سالہ عبدو روزک شارجہ کی ایک 19 سالہ اماراتی لڑکی سے 7 جولائی کو شادی کریں گے۔

آج نیوز کے مطابق عبدو روزک نے انسٹاگرام پر ایک خوبصورت ہیرے کی انگوٹھی کی جھلک شیئر کی جو وہ منہ دکھائی میں اپنی دلہن کو پیش کریں گے ۔انہوں نے انسٹاگرام پر ایک نوٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں نے اپنی زندگی میں کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ میں اتنا خوش قسمت ہوں گا کہ مجھے ایک ایسا پیار ملے گا جو میری عزت کرے اور میری زندگی میں آنے والی رکاوٹوں کا بوجھ نہ ہو، ان کا کہنا تھا کہ میرے پرستار 7 جولائی کی تاریخ محفوظ کرلیں، اپنی خوشی کو میں لفظوں میں بیان نہیں کر سکتا ۔

Related posts

فواد خان کی 8 سال بعد بھارتی فلم انڈسٹری میں دوبارہ انٹری

پی ٹی وی کے معروف اداکار مظہر علی انتقال کرگئے

درفشاں سلیم اور احمد علی اکبر کا تاریخی ڈارمے میں کام کا فیصلہ