منی لانڈرنگ کیس: عدالت نے سلمان شہباز کو مفرور قرار دے دیا۔
لاہور: مقامی عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں سلمان شہباز کو مفرور قرار دے دیا۔
عدالت نے وزیراعظم کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔
جمعہ کو خصوصی عدالت سنٹرل میں وزیراعظم اور حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سماعت میں شریک ہوئے جب کہ وزیراعظم نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کرادی۔
عدالت نے ملزمان سلمان شہباز اور طاہر نقوی کو مفرور قرار دیتے ہوئے اثاثوں کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دیا۔ دونوں ملزمان متعدد احکامات کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے کو تفتیشی افسران کے خلاف محکمانہ تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے ملزم مقصود کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ بھی پیش کرنے کا حکم دیا جو مبینہ طور پر کچھ روز قبل انتقال کر گئے تھے۔
سماعت 30 جولائی 2022 تک ملتوی کر دی گئی۔