بڑی جماعتوں کے کن کن امیدواروں کے کاغزات نامزدگی منظور ہوئے؟

ملک بھر میں عام انتخابات کا اعلان ہوتے ہی امیدواروں نے اپنے کاغزات جمع کروادیے ہیں اب ان کے کاغزات منظور یا نامنظور ہونے کا مرحلہ جاری ہے -عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد سکروٹنی کا عمل جاری ہے، (ن)لیگ، پی پی اور پی ٹی آئی سمیت متعدد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔ فیصل آباد کے حلقے این اے 95سے آئی پی پی کے اجمل چیمہ، پی ٹی آئی کے علی افضل ساہی ،این اے 95سے پیپلزپارٹی کے طارق محمود، (ن) لیگ کے آزاد علی تبسم ،این اے 99سے مسلم لیگ(ن) کے قاسم فاروق ،این اے 100اور پی پی 116سے رانا ثنا اللہ اور ان کی اہلیہ کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے، این اے 100سے پیپلز پارٹی کی سدرہ سعید کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کرلیے گئےاین اے 102سے عابد شیر علی ،این اے 103سے مسلم لیگ (ن) کے اکرم انصاری ،این اے 104سے صاحبزادہ حامد رضا ،پیپلزپارٹی کے یونس سلیمان کے کاغذات منظور کرلیے گئے۔

پی پی 115سے لیگی امیدوار میاں طاہر جمیل ،آئی پی پی رہنما غلام سرور خان کے این اے 53سے،پی ایس 115کراچی سے پی ٹی آئی کے شاہنواز جدون ،پی ٹی آئی کے تاج محمد خان کے کاغذات نامزدگی بھی منظور ہوگئے ۔این اے 242کراچی سے جے یو آئی کے مفتی فیض الحق،این اے 146اسلام آباد سے جماعت اسلامی کے میاں محمد اسلم ،این اے 147سے جماعت اسلامی کے محمد کاشف چودھری،این اے 148سے جماعت اسلامی کے ملک عبدالعزیز کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے۔ پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے ملک شہزاد اعوان ، ،پی ایس 124سے پیپلزپارٹی کے امیدوار فیضان راوت ،پی پی 15سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسامہ چودھری ،دولت پور سے پی ایس 39سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے امیدوار عارف نیاز آرائیں کے کاغذات بھی منظور ہوئے۔

کوئٹہ کے حلقے این اے 263سے رہنما پی ٹی آئی عمر خان اچکزئی ، ٹی ایل پی کے امیدوار احمد رضوی ،این اے 263سے آزاد امیدوار نوابزادہ سخی رئیسانی ،این اے 263سے رہنما پیپلزپارٹی میر مقبول لہڑی ،این اے 263سے سابق گورنر و رہنما پی ٹی آئی سید ظہور آغا کے کاغذات بھی منظور کر لیے گئے۔جاوید ہاشمی کے ملتان کے حلقہ این اے 149 سے کاغذاتِ نامزدگی منظور-لاہور کے حلقے پی پی 161ماڈل ٹاؤن سے پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر بلال اویس کے بھی کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے ہیں۔تاہم ان سب کو ابھی مزید امتحانات سے گزرنا ہے ان پر ہونے والے کیسز ان کی راہ میں بڑی رکارٹ ڈال سکتے ہیں –

Related posts

عطا تارڑ اور الیکشن کمیشن کو 22 جولائی تک اوریجنل فارم جمع کروانے کا حکم

ضمنی الیکشن میں جے یو آئی تحریک انصاف کو سپورٹ کرے گی؛فواد چوہدری

الیکشن کمیشن سے بھی مخصوص نشستیں معطل کر نے کا نوٹیفکیشن جاری