بچوں کی موج مستی ختم : بیگ صاف کرو: اب صرف پڑھائی ہوگی: این سی او سی نے کرونا کیسز میں کمی آنے کے بعد حتمی فیصلہ کرلیا 11: اکتوبر سے کلاسز ہفتہ بھر ہوںگی

پاکستان میں حکومتی اقدامات اور کرونا پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں اور اب حکومت نے تعلیمی اداروں کو بھی ہفتہ بھر کے لیے کھولنے کا پروگرام بنا لیا ہے اس فیصلے سے والدین میں اطمنان کی لہر دوڑ گئی جبکہ یہ خبر بچوں کو اداس کرگئی کیونکہ اب ان کی ماما ان سے رات کو موبائل فون چھین کر سونے کا آرڈر جاری کیا کریں گی اور انہیں صبح صبح اٹھ کر سکول بھی جانا ہڑے گا اور ہوم ورک بھی کرنا پڑے گا

این سی او سی کے حالیہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اب بچوں کو سکول اور کالج میں روزآنہ کی بنیا دوں پر تعلیم فراہم کی جائے گی

آج این سی او سی کے اجلاس کے دوران اسد عمر کا کہنا تھا کہ 11 اکتوبر سے معمول کی پڑھائی کا عمل شروع کر رہے ہیں تاہم سکول والوں کو ایس او پیز پر ہر صورت عمل کرنا ہوگا

Related posts

لاہور سمیت پنجاب بھر میں میٹرک کے نتائج کا اعلان

پنجاب میں 12جون کو قائم ہونے والے تمام الیکشن ٹریبونلزمعطل

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کی ایک اور رکاوٹ دور