بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے ؛3 افرا د جان سے گئے

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت کے تھانہ چمکنی کی حدود میں بچوں کے درمیان ہونے والی لڑائی میں ایک بار پھر بڑے کود پڑے جس کے سبب جھگڑا بڑھ گیا گولیاں چل گئیں جو 3 افراد کی جان لے گئیں -پولیس حکام کے مطابق تھانہ چمکنی کے علاوہ پھندو ڈھیری لارہ میں بچوں میں معمولیجھگڑا ہوا مگر اس میں قریبی رشتے دار کودے جس کے بعد بڑوں میں لڑائی شروع ہوئی اور پھر جھگڑا خونی تصادم میں تبدیل ہوگیا۔

بڑوں کے درمیان ہونے والے جھگڑے میں دونوں فریقین اسلحہ لے کر آئے اور فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک گروپ کے دو نوجوان جاں بحق ہوئے جن کی شناخت 23 سالہ حبیب اور 35 سالہ امانت کے ناموں سے ہوئی۔ اس پر بدلہ لینے کے لیے دوسرے فریق نے بھی فائرنگ کردی پولیس کے مطابق فائرنگ سے دوسرے فریق کا ایک شخص محمد خان گولی لگنے سے جاں بحق ہوا، تینوں لاشوں کو ریسکیو رضاکاروں کی مدد سے ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی