پاکستان میں امیر لوگ تو اچھے اور مہنگے وکیل کرکے اور سفارشیں لگا کر یا نوٹ خرچ کرکے کسی نہ کسی طرح قید سے باہر نکل آتے ہیں مگر غریب مرد ہو یا عورت پکڑے جانے کے بعد تب ہی باہر آتا ہے جب اس سزا ختم ہوتی ہے تاہم بعض اوقات حکومت ایسے فیصلے کرتی ہیں جس سے ان قسمت کے ماروں کو ریلیف ملتا ہے – بزرگ اور خواتین قیدیوں کیلئے عید سے قبل بڑی خوشخبری آگئی ،وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر قیدیوں کی سزا میں کمی اور رہائی کیلئے سمری تیار کر لی گئی ۔سمری منظوری کیلئے عید سے قبل کابینہ کے سامنے پیش کی جائے گی۔دو تہائی سزا مکمل کرنے والے 70 سال سے زائد عمر مرد اور 60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدی مستفید ہوں گی۔ ان میں ان خواتین کو بھی شامل کرلیا گیا ہے جو 5 سال سے چھوٹے بچوں کیساتھ جیل میں ہیں اور دو تہائی مدت پوری کرچکی ہیں ۔قیدیوں کی سزا میں کمی اور رہائی کیلئے دو تہائی سزا مکمل ہونا اور اچھے کنڈکٹ کا مظاہرہ لازم ہے۔
بوڑھے اور خواتین قیدیوں کے لیے عید الاضحیٰ پر بڑی خوشخبری
25
previous post