بولان میں بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی پر حملہ : 9 اہلکار شہید

پاکستان دشمن ہمارے ملک کے خلاف ہر وقت سازشوں میں مصروف عمل رہتے ہیں -ان میں کالعدم ٹی ٹی پی سرفہرست ہے اس کے علاوہ بلوچستان میں بھی قوم پرست جماعتیں پاکستان پولیس اور فوج کو اپنا نشانہ بناتی رہتی ہیں آج بھی بلوچستان پولیس اس کا نشانہ بن گئی – بولان میں بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکے میں 9 اہلکار شہید ہو گئے۔جائے حادثہ پر موجود عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ بولان میں بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب کسی ڈیوائس کے ذریعے دھماکا کیا گیا ہے ، دھماکے میں 9 اہلکار شہیداور6 زخمی ہو گئے۔

 

ڈی پی او سبی یوسف کریم بھنگر بھی حادثے کی جگہہ پر پہنچے اس کے بعد میڈیا کو معلومات دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ،زخمی افراد میں متعدد کی حالت تشویشناک ہے، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز سبی میلے کے اختتام کے بعد بلوچستان کانسٹبلری کی گاڑی آج واپس جا رہی تھی۔جسے نشانہ بنایا گیا گاڑی کے الٹ جانے سے کئی اہل کار گاڑی کے نیچھ آنے سے بھی شہید ہوئے –

Related posts

ممبئی حملہ کیس میں30 سال سے قید محمد علی عرف منا جیل میں مارا گیا

پاکستان میں 26 سال سے مقیم بھارتی شہری اور را کا ایجنٹ پکڑا گیا

سیشن جج کو بازیاب کروایا گیا ؛تاوان دینے کی خبر جھوٹی ہے : بیرسٹر سیف