برطانیہ میں معیشت سنبھالنے کا وعدہ کرکے بورس جانسن کی جگہ حکومت سنبھالنے والی خاتون وزیراعظم لز ٹرس صرف 45 روز وزیراعظم کے عہدے پر رہنے کے بعد اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئیں -برطانیہ کی وزیر اعظم لز ٹرس نے اپنی ہی پارٹی کے ارکان کی بغاوت کے بعد استعفی دے دیا. استعفی کے بعد وہ برطانیہ کی تاریخ میں سب سے کم مدت کیلئے عہدے پر رہنے والی وزیر اعظم بن گئیں. .
ڈاؤننگ سٹریٹ میں خطاب کرتے ہوئے لز ٹرس نے برطانوی قوم کو بتایا کہ وہ ٹوری ایم پیز کی جانب سے کھلی بغاوت کے بعد کسی طور بھی کام کرنے کے قابل نہیں رہیں اسلیے وہ اپنے اس عہدے سے استعفی دے رہی ہیں۔ لزٹرس نے کہا کہ ایک ہفتے تک برطانیہ کو نیا وزیر اعظم مل جائے گا، جب تک نیا وزیر اعظم عہدہ نہیں سنبھالتا تب تک وہ عہدے پر خدمات سر انجام دیتی رہیں گی.