بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو فتح کے لیے 246 رنز کا ہدف دے دیا

آئی سی سی ورلڈکپ کے 11ویں میچ میں بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو فتح کے لیے 246 رنز کا ہدف دے دیا۔چنئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلہ دیشی اوپنرز ایک بار پھر ناکام رہے، میچ کی پہلی ہی گیند پر لٹن داس صفر پر آسان سا کیچ دے بیٹھے انہیں بولٹ نے آؤٹ کیا اس کے بع ان کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور56 رنز پر 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے – تنزید حسن 6، مہدی حسن میراز 30 اور نجم الحسن 7، توحید ہردوئے 13، تسکین احمد 11 رنز بنا پائے۔ کپتان شکیب الحسن اور مشفق الرحیم نے پانچویں وکٹ کیلئے 96 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم شکیب 40 اور مشفق الرحیم 66 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔بنگلہ دیش نے پورے اوور کھیلتے ہوئے 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر نیوزی لینڈ کی ٹیم کو 251 رنز کا ہدف دے دیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے لوکی فرگوسن نے 3، ٹرینٹ بولٹ اور میٹ ہینری نے دو دو، مچل سینٹنر اور گلین فلپس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اب نیوزی لینڈ اس تارگٹ کا تعاقب کرے گا بظاہر یہی لگتا ہے کہ نیوزی لینڈ یہ میچ آسانی سے جیت جائے گا –

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی