بنگلہ دیشی نژاد نصرت جہاں امریکہ میں پہلی مسلمان خاتون جج نامزد

ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دیکر کرسی صدارت پر بیٹھنے والے جو بائیڈن امریکہ میں ایک بار پھر لسانی تعصب کے خاتمے کی سرٹور کوشش میں مصروف ہیں جو بائیڈن کو امریکہ میں مقیم دنیا بھر سے آئے مسلمانوں نے صدارتی الیکش میں ووٹ ڈالا تھا جس کا صلہ ان لوگوں کو ملنا شروع ہوگیا ہے

امریکا کے صدر جوبائیڈن نے ڈسٹرکٹ کورٹ برائے ایسٹرن ڈسٹرکٹ آف نیویارک کے لیے امریکن سول لبرٹیز یونین الینائی کی لیگل ڈائریکٹر نصرت جہاں کو نامزد کیا ہے جن کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے ۔

بنگلادیشی نژاد نصرت جہاں امریکا کی وفاقی جج بننے والی پہلی مسلم خاتون ہوں گی۔ جوبائیڈن اب تک 83 عدالتی نامزدگیاں کرچکے ہیں جن میں زیادہ کثیر النسل اور مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والوں کے علاوہ خواتین بھی شامل ہیں۔

صدر جوبائیڈن کی جانب سے نصرت جہاں کی بطور وفاقی جج نامزدگی کو ابھی امریکی سینیٹ سے منظور ہونا باقی ہے تاہم حکومت کی اکثریت کے باعث منظوری کا قوی امکان ہے

Related posts

ہائیکورٹ کا تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کی فوری رہائی کا حکم

9 جولائی 1967:مادر ملت فاطمہ جناح کی 57 ویں برسی

مسعود پزشکیان ایک کروڑ 70 لاکھ ووٹ حاصل کرکے ایران کے صدر بن گئے