بنگلا دیش میں ہیٹ ویو کا 76 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

پاکستان میں تو اس وقت بہترین موسم چل رہا ہے اور مختلف مقامات پر بادلوں کے ڈیرے ہین مگر سورج نے اپنا سارا غصہ بنگلہ دیش کی عوام پر نکال دیا – بنگلا دیش میں ہیٹ ویو کا 76 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق شدید گرمی کی وجہ سے رواں ہفتے تعلیمی ادارے اور مدارس بند رکھے گئے۔تاہم محکمہ موسمیات کی شدید گرمی کی وارننگ کے باوجود والدین کے پریشر کے سبب محکمہ تعلیم نے تعلیمی ادارے پیر سے کھولنے کا اعلان کیا ہے کیونکہ ابھی جون تک تو تعلیمی اداروں میں پڑھائی ہونی ہے -۔

تاہم ہیٹ ویو کے سبب تعلیمی اداروں میں طلباء کی صبح کی اسمبلی نہیں ہوگی۔بنگلا دیشی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کی لہر مزید چند دن اور رہنے کا امکان ہے۔گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ڈھاکہ میں اوسطً زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔

Related posts

دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ

نئی دہلی میں جون میں شدید ترین بارش کا 88 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

شہباز شریف اور یو اے ای کے صد رکے درمیان ٹیلی فونک رابطہ