بنکاک کی چٹوچک مارکیٹ میں آگ لگنے سے 1000 جانور اور پرندے مرگئے

بنکاک کی پرندہ مارکیٹ میں شارٹ سرکٹ کے سبب لگنے والی آگ سے ایک ہزار کے قریب بےزبان قیمتی اور نایاب جانور جل کر راکھ ہوگئے ۔جس درد دل رکھنے والے شخص نے یہ خبر سنی اس کی آنکھ نم ہوگئی -اطلاعات کے مطابق غیر ملکی میڈیا نے افسوناک خبر نشر کی کہ بنکاک کی مشہور چٹوچک مارکیٹ میں آگ شاٹ سرکٹ کے باعث لگی جس نے دیکھے ہی دیکھتے مارکیٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ بتایا گیا ہے کہ اس مارکیٹ میں 100 کے قریب دکانیں تھیں جس میں قیمتی اور نایاب جانور اور پرندے موجود تھے، آتشزدگی کی وجہ سے ایک ہزار کے قریب جانور اور پرندے اپنے پنجروں میں ہی جھلس کر مرگئے ، ہلاک ہونے والے جانداروں میں پرندے، کتے، بلیاں اور سانپ سمیت دیگر نایاب جانور بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خوش قسمتی سے مارکیٹ میں آگ لگنے سے کوئی انسانی جان کا نقصان رپورٹ نہیں ہوا البتہ اس واقعے نے حکام سے پالتو جانوروں کے زون کو بند کرنے کے لئے نئے سرے سے مطالبات کو جنم دے دیا۔

Related posts

باراتیوں کی کار نہر میں جاگری : 3 افراد جاں بحق

کراچی میں 5روز میں گرمی سے 427 افراد جاں بحق ہوئے ؛فیصل ایدھی

کراچی میں پلاٹ کی کھدائی کے سبب ساتھ بنی عمارت گرگئی