بنچ کی عدم دستیابی کے باعث الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف کیسز ڈی لسٹ کر دیئے

بنچ کی عدم دستیابی کے باعث الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف کیسز ڈی لسٹ کر دیئے۔
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے بنچ کی عدم دستیابی کے باعث پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف 5 مقدمات کو ڈی لسٹ کردیا۔

image source: Daily Times

تفصیلات کے مطابق کیسز کی سماعت منگل کو ہونی تھی تاہم بینچ کی عدم دستیابی کے باعث اب کیسز کی سماعت 20 دسمبر کو ہوگی۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ ان مقدمات میں عمران خان کو پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کے عہدے سے ہٹانا، انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع نہ کروانا، فنڈنگ ​​پر پابندی اور حالیہ ضمنی انتخابات میں عمران خان کی جیت کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی درخواست شامل ہے۔

اس سے قبل سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔

Related posts

آئی ایم ایف نے بجلی مزید کم از کم 5 روپے مہنگی کرنے کا مطالبہ کر دیا

پنجاب حکومت کا رینجرز کی 961 آسامیوں پر جوان بھرتی کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن نے نون لیگ کے 3 ایم این ایز کو بڑا ریلیف دے دیا