بنچ تبدیل کرنے پر قاضی فائز عیسیٰ ناراض ؛کیس سننے سے انکار کردیا

سپریم کورٹ کے سینیر ترین جج قاضی فائز عیسیٰ ان کے علم لائے بغیر بنچ کے ایک جج کو تبدیل کردیا گیا جس پر فاضل جج سخت غصے میں آگئے اور کیس کی سماعت کرنے سے انکار کردیا -انھوں نے اس فیصلے پر رجسٹرار کی بھی سرزنش کی – سپریم کورٹ کے جسٹس قاضٰ فائز عیسیٰ نے کیسز سماعت کیلئے مقرر کرنے کے طریقہ کار کانوٹس لیتے ہوئے رجسٹرار کو طلب کر لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے آج صبح سماعت شروع کی تو بینچ کے جج کو تبدیل کر دیا گیا، جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے رجسٹرار سے استفسار کیا کہ بینچ کیوں تبدیل کیا گیا ، کیا آپ کے پاس چیف جسٹس کی جانب سے تحریری ہدایات ہیں؟ کیا سب اپنی پسند کے کیس سن سکتے ہیں؟ آپ کو یہ خیال کیسے آیا کہ اس بینچ کو تبدیل کر دینا چاہیے سٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کیسز مقرر کرنے کے طریقہ کار کا نوٹس لیتے ہوئے رجسٹرار کو ریکارڈ سمیت طلب کیا ،جسٹس فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میرے بینچ میں سال 2021 کے کیسز کیوں لگائے جاتے ہیں، کئی سال پرانے کیسز چھوڑ کر نئے کیوں لگائے جارہے ہیں، میرے دو رکنی بینچ کو کیوں تبدیل کیا گیا۔ گزشتہ روز کی لسٹ میں جسٹس حسن اظہر رضوی شامل تھے لیکن جب آج سماعت شروع ہوئی تو بینچ کو تبدیل کرتے ہوئے جسٹس یحیٰ آفریدی کو شامل کر دیا گیا۔ جسٹس فائزعیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ میں لوگوں کو کیا جواب دوں گا۔

 

تفصیلات کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اچانک بینچ کی تبدیلی کی وجہ نہیں بتائی گئی ، اچانک بینچ تبدیلی اور مقدمہ مقرر ہونے سے شبہات جنم لیتے ہیں، سائلین اور وکلاءسے معذرت کرتاہوں آج سماعت نہیں کر سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ انصاف کی فراہمی میں شفافیت ہونی چاہیے – انصاف نہ صرف ہونا چاہیے بلکہ ہوتے ہوئے نظر بھی آنا چاہیے ۔

Related posts

عمران خان کی دونوں بہنوں کے خلاف عدالتی فیصلہ محفوظ

جو ججز کے خلاف مہم چلائے گا اڈیالہ جیل جائے گا؛ فل کورٹ کا فیصلہ

میں عمران خان کو ویڈیو لنک پر دیکھنا چاہتا ہوں ؛ اے ٹی سی جج کا حکم