بنوں میں افغان دہشت گرد کا سیکیورٹی قافلے پر خودکش حملہ ؛2 افراد جاں بحق

پاکستان کی مسلح افواج کو آج ایک بار پھر نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی -پاکس فوج کے ترجمان کے مطابق ایک افغان دہشت گرد نے سیکیوریٹی وین پر خود کش حملہ کردیا –
حملہ بنوں میں کیا گیا جس کا نشانہ پاک فوج کی گاڑی کو بنا یا گیا اس حملے میں خود کش حملہ آور کے علاوہ، 2 افراد شہید, 3فوجیوں سمیت 6افراد زخمی ہو گئے ۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بکا خیل میں گزشتہ روز موٹرسائیکل سوار خود کش حملہ آور نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کرتے ہوئے خود کو دھماکا خیز مواد کی مدد سے اڑا لیا۔
خودکش حملہ آور کی شناخت افغان شہری کے طور پر ہوئی جس کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی کے حافظ گل بہادر گروپ سے ہے۔
خود کش حملے میں دو معصوم شہری شہید ہوئے اور3 فوجیوں سمیت 6 اہلکار افراد زخمی بھی ہوئے-
علاقے میں موجود کسی اور دہشتگرد کو ختم کرنے کیلئے آپریشن جاری ہے، پاکستانی سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

Related posts

وطن دشمنوں کے ساتھ لڑائی میں کیپٹن اسامہ شہید ؛2 دہشت گرد ہلاک

کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کا 25واں یومِ شہادت

محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیےپنجاب میں فوج طلب