بنوں سے خوشاب آنیوالا ٹرک کھائی میں گر گیا؛ 13 افراد جاں بحق، 9 زخمی

بنوں سے روزی روٹی کی تلاش میں ایک خاندان جس میں مرد اور خواتین دونوں شامل تھے خوشاب کے نزدیک حادثے کا شکار ہوگیا ، ٹرک کھائی میں گرنے سے 13 افراد جاں بحق، 9 زخمی ہو گئے۔ دنیا نیوز کی خبر کے مطابق ریسکیو ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مرنے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ، بدقسمت خاندان بنوں سے مزدوری کے لئے منی ٹرک میں سوار ہوکر خوشاب آ رہا تھا ، بریک فیل ہونے سے گاڑی کھائی میں جاگری، مرنے والوں میں مرد حضرات کے ساتھ ساتھ 5 خواتین بھی شامل ہیں۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مرنے والوں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ منتقل کردیاگیا، مرنے والوں کی لاشیں قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کی جائیں گی۔

Related posts

باراتیوں کی کار نہر میں جاگری : 3 افراد جاں بحق

کراچی میں 5روز میں گرمی سے 427 افراد جاں بحق ہوئے ؛فیصل ایدھی

کراچی میں پلاٹ کی کھدائی کے سبب ساتھ بنی عمارت گرگئی