بنوں میں 2 روز قبل افغانستان سے اآے دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ پر قبضہ کرلیا تھا جس کے بعد یرغمال بنائے جانے والے اہلکاروں کی ویڈیوز جاری کرکےانہیں افغاستان جانے کی درخوست کی تھی اور ساتھ دھمکی دی تھی کہ اگر ایسا نہ ہوا تو ان یرغمال افراد کو مار دیا جائے گیا –
بنوں میں سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ پر قبضے کا معاملہ، سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، آپریشن کے بعد کمپاؤنڈ سے دھویں کے بادل اٹھتے دیکھے جاسکتے ہیں
رپورٹ: فرزانہ علی#AajNews #Bannu pic.twitter.com/u3ZSZJ0w5f— Aaj TV Urdu (@Aaj_Urdu) December 20, 2022
مگر اس پر فوج کی جانب سے سخت ری ایکشن آیا اور ان افراد کے خلاف آپریشن لانچ کیا گیا اب اطلاعات آئی ہیں کہ سی ٹی ڈی ملازمین کو یرغمال بنانے والے تمام دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے، سی ٹی ڈی کمپاؤنڈپر دہشتگردوں کے حملےکے بعد علاقے میں سکیورٹی ہائی الرٹ کی گئی تھی ، جبکہ ڈپٹی کمشنر کے حکم پر شہر کے تمام سکولز بند رکھے گئےتھے اور کینٹ ایریا میں گزشتہ شام سے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن جاری تھا۔
بنوں میں صورتحال سے امریکہ بھی واقف ہے، اور نظر بھی رکھی ہوئی ہے اور مدد کی بھی آفر ہے
— Abuzar Furqan (@AbuzarFurqan) December 20, 2022
اس سے قبل ایک اہلکار کی شہادت کی خبر رپورٹ ہوئی تھی اور اب اس آپریشن کے بعد ایک پولیس اہلکار کے شہید اور 3سکیورٹی اہلکاروں کے زخمی ہونےکی اطلاعات ہیں، بنوں میں انٹرنیٹ سروس معطلکردی گئی ہے اور سکیورٹی ہائی الرٹ ہے -اس کے علاوہ کینٹ کی طرف آنے اور جانے والے تمام راستے سیل ہیں، میرانشاہ روڈ اور جمعہ خان روڈ ہرقسم کی آمدروفت کے لیے بند ہے، مگر ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ان شرپسندوں نے کتنے افراد کو یرغمال بنا یا تھا اور اب وہ کس حال میں ہیں ۔