بند کیسز کھلنا شروع : پرویز الہی نے عمران خان کی ہدایت پر عمل شروع کردیا

وزیراعلیٰ پنجاب کے انگلینڈ دورے پر بہت سے سوالات اٹھ رہے تھے تحریک انصاف والو ں کا خیال تھا کہ شائید پرویز الہی میاں نواز شریف سے ملاقات کرنے لندن گئے ہیں مگر کل پرویز الہی نے پھراسی بات کو دہرایا کہ ان کے قائد عمران خان ہیں جیسا وہ کہیں گے وہ ویسے ہی کریں گے انھوں نے اس بات کا بھی اظہار کیا کہ رانا ثناللہ کسی طور ماڈل ٹاؤن واقعے میں اپنے آپ کو الگ نہیں کرسکتے اسی لیے انہیں انٹی کرپشن ولوں نے گھیرے میں لینے کا پروگرام بنا لیا ہے اصل کیس ان پر مادل ٹاؤن کا ہی بنے گا پرویز الہی نے اب اپنی ان کاروائیؤں کا آغاز کردیا ہے جس کے لیے عمران خان نے انہین 10 سیٹوں پر وزیر اعلیٰ کا عہدہ دے دیا تھا

 

محکمہ اینٹی کرپشن نے داخل دفترکیسز کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر مصدق عباسی نے پراسیکیوٹر جنرل کو بند کیسز دوبارہ کھولنے کی ہدایت کی ہے۔ مصدق عباسی نے ای نجی ٹی وی کو انٹرویو میں بتایا کہا کہ 2013 سے 2022 تک تمام غیر معینہ مدت سے بند کیسز فوری کھولے جائیں گے، مدعیان کی عدم پیروی اور گواہوں کی غیر حاضری پرخارج کیسزپربھی فوراً اپیلیں دائرکی جائیںگی ۔ کیسزکو دوبارہ ٹرائل کرنےکا فیصلہ پنجاب بھر میں بلا تفریق کیا جائےگا، اب کسی کے ساتھ بھی رو رعایت نہیں برتی جائے گی -پنجاب حکومت نے واضح احکامات جاری کردیے کہ پراسیکیوٹرز تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے بدعنوان عناصر کے خلاف کیسز عدالت میں دوبارہ دائر کریں۔

Related posts

شہباز شریف کا 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو رعایت دینے کا اعلان

محرم میں سوشل میڈیا بندش سے متعلق صوبوں کی درخواست مسترد

امریکی کانگریس کی قرارداد کے خلاف دوسری قرارداد منظور