بلوچستان کے شہر زیارت میں رواں موسم سرما کی پہلی برفباری

دسبر کا وسط آتے ہی موسم نے تیزی سے کروٹ بدلنا شروع کردی ہے آج لاہور میں بھی مطلع ابر آلود ہے جس کی وجہ سے سسردی کی شدت میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے -رات کو دھند کا بھی آغاز ہوچکا ہے اور آج بلوچستان کے شہر زیارت میں رواں موسم سرما کی پہلی برفباری کے بعد سردی کی شدت بڑھ گئی ہے، وادی زیارت اور گرد و نواح میں رات گئے برفباری سے گلیاں اور پہاڑ سفید ہو گئے۔

محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بعض میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کا بھی امکان ہے۔ ،محکمہ موسمیات نے اسلام آباد میں ہلکی بارش اور بونداباندی جبکہ دیر، چترال، سوات ،کوہستان ، بالاکوٹ، مانسہرہ، ایبٹ آباد میں پہاڑوں پر برفباری کی پیشن گوئی کی ہے۔

Related posts

پنجاب میں 10 سے 15 جولائی تک شدیدمون سون بارشوں کا امکان

محکمہ موسمیات نے جولائی میں شدید بارشوں کی پیشن گوئی کردی

لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اوربارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا