جمعہ کو بلوچستان کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی سروسز معطل کر دی گئیں۔
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (وائی ڈی اے) بلوچستان نے اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال کرنے والے درجن سے زائد ڈاکٹروں کی گرفتاری کے خلاف بندش کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی سروسز بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بلوچستان کے تمام اسپتالوں میں تمام سروسز بند کرنے کا اعلان کردیا۔

پولیس نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ریڈ زون میں دھرنے میں شریک ایک درجن سے زائد ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف فیڈریشن کے ارکان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے دھرنے میں شریک ایک درجن سے زائد ڈاکٹروں کو گرفتار کرکے بجلی روڈ تھانے منتقل کردیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس پرامن دھرنا دے رہے ہیں۔
حکومت تسلیم شدہ مطالبات کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کے بجائے جان بوجھ کر ڈاکٹروں کو احتجاج پر مجبور کر رہی ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی کے دروازے بند کردیے ہیں اور صوبے کے تمام اسپتالوں میں تمام خدمات معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔