بلوچستان میں پاک فوج کا ایک اور میجر ارض وطن پر قربان

پاکستان کے دشمن پاکستان کو نقصان پہنچانے کے منصوبے بناتے رہتے ہیں مگر پاک فوج کے دلیر اور جری جوان ان کے سامنے کھڑے ہوجاتے ہین اور ان کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی بھرپور کوشش کرتےہیں اور اپنی جان کے نزرانے پیش کرتے ہیں -سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران فوجی جوانوں نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں تلاش کیا جس کے نتیجے میں3 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کا مزید بتانا ہے کہ فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران اپنے دستوں کی قیادت کرتے ہوئے میانوالی سے تعلق رکھنے والے 33 سالہ میجر بابر خان ے بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے ۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں موجود کسی دوسرے دہشتگرد کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔پاکستان کی سیکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں ۔

Related posts

وطن دشمنوں کے ساتھ لڑائی میں کیپٹن اسامہ شہید ؛2 دہشت گرد ہلاک

کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کا 25واں یومِ شہادت

محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیےپنجاب میں فوج طلب