بلوچستان میں فوج اور وطن دشمنوں میں جھڑپ؛5 دہشت گرد ہلاک؛2 جوان شہید

بلوچستان کی سرزمین میں چھپے خزانے شرپسندوں کی آنکھ میں کھٹکتے رہتے ہیں اس لیے ان کی کوشش ہے کہ یہاں اتنی بدامنی قائم رکھی جائے کہ حکومت یہاں معدنیات ،تیل اور دیگر قیمتی اشیاء کی کھدائی اور تلاش کا کام نہ کرسکیں -اب کیونکہ اس میں سب سے بڑی رکاوٹ ہمارے سیکیوریٹی ادارے ہیں اس لیے وہ ان کو ٹارگٹ کرتے ہیں -مگر فوج اور پولیس کی جانب سے انہیں جواب بھی دیا جاتا ہے اور انہیں تلاش بھی کیا جات ہے -آج بھی بلوچستان میں ایسی ہی ایک کاروائی کی گئی -بلوچستان کے ضلع ژوب میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس میں ،5دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر ژوب کے علاقے سمبازا میں کارروائی کی اور دہشتگردوں کو گھیرے میں لیا ۔اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کی قیادت کرنے والے میجر سید عادل رضا شاہ اور حوالدار نثار احمد بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے ، میجر سید علی رضا شاہ کا تعلق سرگودھا اور حوالدار نثار احمد کا تعلق وہاڑی سے ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز بہادر جوانوں کی مقروٖض ہیں اور وطن کے جانیں قربان کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں۔ ہمارے جوان دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے پر عزم ہیں ، ہم پاکستان کو ان شرپسندوں سے صاف کرکے دم لیں گے -۔

Related posts

وطن دشمنوں کے ساتھ لڑائی میں کیپٹن اسامہ شہید ؛2 دہشت گرد ہلاک

کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کا 25واں یومِ شہادت

محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیےپنجاب میں فوج طلب