بلوچستان میں سیلاب سے تباہی: 111 افراد ہلاک

یکم جون کو شروع ہونے والی مون سون بارشوں کے حالیہ سپیل نے بلوچستان میں تباہی مچا دی ہے، جس سے اب تک 100 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور صوبے کے بیشتر علاقوں میں سیلاب نے تباہی مچادی ہے -لوگوں کا قیمتی سامان بھی سیلاب کی نظر ہوگیا ۔

جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں بلوچستان کے چیف سیکریٹری عبدالعزئی عقیلی نے انکشاف کیا کہ صوبے میں موسلادھار بارشوں کے باعث اب تک 111 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی کی تفصیلات بتاتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ بارشوں نے 6,077 مکانات کو مکمل طور پر تباہ ہوگئے جبکہ 10,000 سے زائد گھروں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ۔

بارشوں سے 16 ڈیموں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ دو ایکڑ اراضی پر پھیلی فصلیں اور باغات بھی برباد ہوگئے۔چیف سکریٹری نے کہا کہ مون سون کے حالیہ اسپیل میں توقع سے 500 فیصد سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی جس کے سبب 2,400 سولر پینلز کو بھی شدید نقصان پہنچایا۔انہوں نے بتایا کہ بارشوں سے بلوچستان کے 10 اضلاع متاثر ہوئے اور 650 کلومیٹر سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے۔

Related posts

باراتیوں کی کار نہر میں جاگری : 3 افراد جاں بحق

کراچی میں 5روز میں گرمی سے 427 افراد جاں بحق ہوئے ؛فیصل ایدھی

کراچی میں پلاٹ کی کھدائی کے سبب ساتھ بنی عمارت گرگئی