بلوچستان میں سیلابی علاقے کے لیے امدادی سامان روانہ

وزیراعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے نے بلوچستان کے بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان روانہ کردیا

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے بلوچستان میں حالیہ بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان روانہ کردیا۔

این ڈی ایم اے کے مطابق امدادی سامان بشمول نکاسی آب کے پمپ، خیمے، کمبل اور راشن بیگز پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) کے سی 130 طیارے کے ذریعے بھیجے گئے تھے۔

این ڈی ایم اے صوبائی حکام اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی آف بلوچستان سے بھی رابطے میں تھا۔

پاک فوج اور ایف سی کے دستے پہلے ہی متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف تھے۔

دریں اثناء چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز نے بھی گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان سے ٹیلی فونک بات چیت کی بارشوں اور برف باری کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور متاثرہ آبادی کی ضروریات پر تبادلہ خیال کیا۔

جمعہ کو وزیراعظم نے وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو سے صوبے میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ طلب کی تھی۔

وزیر اعظم نے این ڈی ایم اے کو گوادر کے متاثرہ لوگوں کو فوری طور پر امداد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی تھی، جہاں پاک فوج، بحریہ اور فرنٹیئر کور بھی ساحلی پٹی اور تربت میں بارشوں کے بعد گوادر میں بچاؤ اور امدادی سرگرمیوں میں پہلے ہی مصروف تھے۔

Related posts

باراتیوں کی کار نہر میں جاگری : 3 افراد جاں بحق

کراچی میں 5روز میں گرمی سے 427 افراد جاں بحق ہوئے ؛فیصل ایدھی

کراچی میں پلاٹ کی کھدائی کے سبب ساتھ بنی عمارت گرگئی