پاکستان دشمن عناصر ہر وقت ارض پاک کے خلاف سازشیں بنتے رہتے ہیں اور جب بھی موقع ملتا ہے ہمارے فوجی جوانوں پر حملے کرتے ہیں -آج ان دہشت گردوں نے بلوچستان میں ایک مرتبہ پھر پاک فوج کے جوانوں کو نشانہ بنایا -بلوچستان کے علاقے زرغون میں سکیورٹی فورسز کی پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 3 جوان شہید ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔
پاک فوج کے ترجمان کے مطابق پوسٹ پر موجود جوانوں نے دہشت گردوں کا جوانمردی سے مقابلہ کیا۔ جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا جبکہ دیگر فرار ہو گئے۔جس چیک پوسٹ پر آج حملہ کیا گیا ہے یہ چیک پوسٹ کوئلے کی کان پر دہشت گردوں کے حملے روکنے کے لیے بنائی گئی ہے -اس حملے کے بعد دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر سکیورٹی فورسز کا آپریشن شروع کر دیا گیا۔