بلوچستان میں ایک اور ہیلی کاپٹر حادثہ 6 جوان شہید

بلوچستان میں ایک اور ہیلی کاپٹر حادثہ ہوگیا جس میں 2 آرمی کے میجرز سمیت 6 فوجی جوان جان کی بازی ہار گئے
اس حادثے پر ایک بار پھر عوام کی جانب سے شکوک وشبہات کا اظہار کیا جارہا ہے کہ اتنے کم عرصے مین اسی نوعیت کا حادثہ دوبارہ کیسے رونما ہوسکتا ہے کیونکہ کچھ ماہ قبل بھی بلوچستان میں اسی طرز کا حادثہ ہوا تھا جس مین کورکمانڈر کوئیٹہ اپنے 5 ساتھیوں سمیت شہید ہوگئے تھے

 

 

بلوچستان میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ، حادثے میں دونوں پائلٹوں سمیت تمام 6 جوان شہید ہو گئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر گزشتہ رات گئے ہرنائی کے قریب گر کر تباہ ہو ا۔ حادثے میں میجر منیب، میجر خرم شہزاد،صوبیدار واحد،نائیک جلیل ، سپاہی محمد عمران ، سپاہی شعیب شہیدہوئے۔

Related posts

وطن دشمنوں کے ساتھ لڑائی میں کیپٹن اسامہ شہید ؛2 دہشت گرد ہلاک

کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کا 25واں یومِ شہادت

محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیےپنجاب میں فوج طلب