بلوچستان میں آج شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات ہیں

آج وہ چاندطلوع ہوگا جس کو دیکھنے کے لیے کروڑوں افراد اپنے گھر کی چھتوں دفاتر اور پارکوں کا رخ کریں گے -اگرچہ پنجاب اور کے پی کے میں تو چاند کے نظر اآے کے کم امکانات ہیں تاہم محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ بلوچستان میں آج شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات ہیں ۔ محکمہ موسمیات کا کہناتھا کہ آج شام غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 19 سے 20 گھنٹے ہو جائے گی ، غروب آفتاب کے بعد چاند نظر آنے کا دورانیہ 50 منٹ سے زائد ہو گا، ملک کے شمالی علاقوں میں مطلع ابر آلود ہو سکتا ہے ، ملک کے جنوبی علاقوں میں آج مطلع صاف رہنے کا امکان ہے

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں جہاں مطلع صاف ہے وہاں چاند نظر آنے کا امکان ہے،بلوچستان کے شمالی اور شمال مغربی اضلاع میں مطلع ابرآلود ہے،محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ کوئٹہ میں مطلع جزوی ابرآلود، چاند نظر آنے کا امکان ہے۔

Related posts

لاہور کی شاہراہوں اور گلی کوچوں میں قربانی کے جانور فروخت کرنے پر پابندی

آج غروب آفتاب کے 15 منٹ بعد چاند واضح دیکھا جاسکے گا : ماہر فلکیات

پاکستان ریلوے کا عیدالاضحیٰ پر 3 عید سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ