بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر خالد مگسی کی گاڑی پر فائرنگ

بلوچستان میں سیاست دانوں کو دہشت گردی کا اکثر سامنا رہتا ہے ،سب سے زیادہ حملے ساست دانوں پر بلوچستان میں ہی کیے جاتے ہیں آج انھوں نے باپ پارٹی کے اہم رہنما کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش کی – رکن قومی اسمبلی اور بلوچستان عوامی پارٹی(باپ) کے صدر خالد مگسی پر بلوچستان کے علاقے نوتل کے قریب فائرنگ کی گئی ہے تاہم وہ حملے میں معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق ایم این اے خالد مگسی کی گاڑی پر نوتل کے قریب فائرنگ کی گئی جس میں وہ خوش قسمتی سے بچ گئے۔قاتلانہ حملے پر خالد مگسی کے محافظوں نے جوابی فائرنگ کی جس سے حملہ آور فرار ہوگئے۔نوابزادہ خالد مگسی باپ پارٹی کے مرکزی صدر اور رکن قومی اسمبلی ہیں۔

Related posts

لاہور کے علاقے فیصل ٹآؤن میں پولیو ٹیم پر مچھر مار سپرے سے حملہ

آسٹریلوی وزیراعظم کی پاکستانی سیکیوریٹی گارڈ ز کی بہادری کی تعریف

روس کے کنسرٹ ہال میں فائرنگ ؛ 93 افراد ہلاک ، سینکڑوں زخمی