کوئٹہ کے علاقے کوہلو میں بم دھماکے کے نتیجے میں 2 سکیوریٹی اہلکار جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔
بلوچستان میں دہشت گردوں نے تریمڑ کے قریب سڑک کنارے بم نصب کر رکھا تھا، جیسے ہی سکیورٹی فورسز کی گاڑی گزری، بم زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔ اس گاڑی میں جو افسران شہید اور زخمی ہیں اب ان اہلکاروں کی شناخت ظاہر کردی گئی ہے –
اطلاعات کے مطابق بارودی سرنگ دھماکے میں ہلاک ہونے والوں میں پاکستانی فوج کا میجر جواد، کپیٹن صغیر جبکہ زخمیوں میں تین اہلکار نائک برکت اللہ، سپاہی ظفر اور سپاہی ہدایت شامل ہیں۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری دھماکے کے مقام پر پہنچ گئیں اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کوہسپتال منتقل کردیا جبکہ جائے واردات کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کر دیاگیا ۔