بلدیاتی انتخابات پنجاب : لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کردیا

پاکستان میں عمران خان کی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے بعد ملکی سیاست میں بھونچال پیدا ہو گیا ہے شہباز شریف کی حکومت کے خلاف پی ٹی آئی سڑکوں پر ہے – عوام اس وقت صرف نئے عام انتخابات کی صدا بلند کیے ہوئے ہیں جس کے باعث اس وقت کسی بھیدوسری قسم کے انتخابات کا ملک متحمل نہیں ہو سکتاکیونکہ ان حالات میں ملک میں افراتفری پھیلنے کا اندیشہ ہے غالباً اسی لیے آج لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے شیڈول کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔جسٹس شجاعت علی خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے پیر کو فیصلہ سنایا۔

عدالت نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سمیت متعلقہ فریقین سے آئندہ ماہ کی 25 تاریخ کو جواب طلب کر لیا۔

صدر لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سردار اکبر ڈوگر نے درخواست دائر کی تھی جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ ای سی پی کے شیڈول کے مطابق لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس 10 جون کو ختم ہو جائے گا اور سرکاری نتائج کا اعلان 14 جون کو کیا جائے گا۔

درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کا جاری کردہ نوٹیفکیشن غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔

Related posts

بھارتی انتخابات میں کتنےمسلمان امیدوار وں نے الیکشن لڑا ، کتنے کامیاب ہوئے؟

بھارت کے 4 کم عمر نوجوان الیکشن جیت کر پارلیمنٹ پہنچ گئے

ضمنی انتخابات میں حکمران جماعت کا کلین سویپ ؟