بلدیاتی انتخابات سے بھاگنے والی ایم کیو ایم پر عدالت برہم

پاکستان میں اگر اس وقت کوئی ایک ادارہ عوام کی بات کررہا ہے یا عوام کے لیے سوچ رہا ہے تو وہ عدالتین ہیں گزشتہ کئی ماہ سے عدالتوں نے انصاف پر مبنی فیصلے دیے آج سندھ ہائیکورٹ میں بلدیاتی الیکشن میں تاخیر کیخلاف جماعت اسلامی اورپی ٹی آئی کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے رینجرز اورپولیس کی رپورٹس جمع کرا دی جہاں سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم راہنماؤں کا عوام سے محبت کے رونے کا پول کھول دیا

 

سندھ ہائیکورٹ نے بلدیاتی الیکشن میں تاخیرکیخلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا، عدالت نے ایم کیو ایم رہنماﺅں کو بولنے سے روک دیا، چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ آپ چاہتے ہیں الیکشن بعد میں ہوں، پہلے آپ کے معاملات حل ہوں؟بلکہ آپ کی تو دلی خواہش ہے ک الیکشن ہی نہ ہوں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کہاکہ آپ الیکشن چاہتے ہیں یا نہیں؟ ہمیں یہ پلندہ نہیں چاہئے، ہمیں بتائیں کیا چاہتے ہیں؟

عدالت نے خواجہ اظہار کو بولنے سے روک دیا،چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ خواجہ اظہار آپ بیٹھ جائیں، سابق میئر آپ بھی بیٹھ جائیں بس یہ بتائیں کہ آپ کی جماعت چاہتی کیا ہے کیا الیکشن ملتوی کردیں ۔ پاکستان میں جس جماعت کا ووٹ بنک سب سے زیادہ برباد ہوا وہ ایم کیو ایم ہے -وکیل پی ٹی آئی نے کہاکہ 3 بار الیکشن ملتوی کردیئے گئے،الیکشن کمیشن کے پاس مکمل اختیار ہے، فوری الیکشن کرانے کا حکم دیا جائے، وکیل جماعت اسلامی نے کہاکہ ایم کیو ایم، پی ٹی آئی کی ایسی ہی درخواست سپریم کورٹ مسترد کرچکی ہے، تمام فریقین کو سننے اور وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

Related posts

بھارتی انتخابات میں کتنےمسلمان امیدوار وں نے الیکشن لڑا ، کتنے کامیاب ہوئے؟

بھارت کے 4 کم عمر نوجوان الیکشن جیت کر پارلیمنٹ پہنچ گئے

ضمنی انتخابات میں حکمران جماعت کا کلین سویپ ؟