بلاول کے بوڑھوں کو سیاست سے آؤٹ کرنے کے بیان پر سراج الحق کا خوبصورت جواب

بلاول بھٹو اکچر اس بات کا عندیہ دیتے رہتے ہیں کہ عمررسیدہ سیاستدانوں کو اب میدان نئی نسل کے حوالے کرینا چاہیے اس پر امیر جماعر اسلامی خفا ہوگئے اور انھوں نے ایسا جواب دیا جس پر پوری پاکستانی عوام متفق ہے – سراج الحق کا کہنا تھا کہ یہ بیان ان کا اپنے والد کے لئے ہے جس سے وہ تنگ ہیں۔آئند انتخابات میں کسی جماعت سے اتحاد نہیں کیا جائے گا ۔منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کل غزہ مارچ میں شرکت کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہے۔جماعت اسلامی اپنی جدوجہد جاری رکھے گی 23 نومبر کو اسلام آباد میں بچوں کا غزہ مارچ کریں گے۔جماعت اسلامی عوامی مہم کے سلسلے میں 22نومبر کو پشاور 24کوچنیوٹ 25کوپاکپتن اوردوروزہ جنوبی پنجاب روڈ کارواں منعقد کرے گی۔ انھوں نے اس لڑکے کی بھی تعریف کی جس نے کل فلسطین کی شرٹ پہن کر انسانیت کا حق ادا کیا تھا سراج الحق نے کہا کل احمد آباد میں مودی کی موجودگی میں ورلڈ کپ کا اصل میچ تو اس نے جیتا جس نے فری فلسطین کی شرٹ پہن کر دنیاکو پیغام دیا مگر بد قسمتی سے ہمارے سوئے حکمران نہیں جاگ رہے۔ بلاول بھٹو اس سے قبل اپنے والد کی سیاست کے حوالے سے ناپسندیدگی کا اظہار کرچکے ہیں ان کا خیال ہے کہ ان کے والد آصف علی زرداری کی مفاہمت یا چاپلوسی کی سیاست پیپلز پارٹی کا ووٹ بینک برباد کررہی ہے -انھوں نے اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ کے ساتھ کیے جانے والے سلوک پر بھی اپنے والد سے کھل کر اعتراض کیا تھا اور انہیں دوبارہ پارٹی کے سی ای سی کے اجلاس میں شرکت کے لیے مدعو کرلیا تھا جس پر زرداری نے سخت برہمی کا اظہار بھی کیا تھا –

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی