بلاول کی بجٹ منظور نہ کرنے دینے کی دھمکی کام کرگئی: حکومت کا پیپلز پارٹی کو سیلاب فنڈ کے لیے 25 ارب جاری کرنے کا فیصلہ

سیلاب کو ختم ہوئے ایک سال گزر گیا مگر پیپلز پارٹی کو سیلاب کے لیے مانگے گئے پیسے نہ مل سکے جس پر بلاول بھٹو طیش میں آگئے اور جلسے میں نون لیگ کی حکومت کو ایسی وارننگ دی کہ وزیر اعظم کو فورا اس پر عمل درآمد کرنا ہی پڑا –

 

 

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ دنوں سوات میں جلسے سے خطاب کے دوران وزیر اعظم سے بجٹ میں وعدے پورے نہ کرنےکا شکوہ کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے پیسا نہ ملا تو پیپلز پارٹی بجٹ منظور نہیں ہونے دے گی۔اپنے خطاب کے دوران انہوں نے وزیراعظم اور ان کی معاشی ٹیم پر دوہرے معیار کا الزام بھی لگایا اور کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کچھ اور بجٹ میں کچھ اور سامنے آیا، اس وقت ملک اس کا متحمل نہیں ہوسکتا، وزیراعظم اپنی ٹیم میں شامل ان لوگوں سے ضرور حساب لیں جو وعدے پورے کرنے میں رکاوٹ ہیں۔اس پر نون لیگ کو ہتھیار ڈالنا پڑے اور وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے 25 ارب روپےکی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق یہ رقم سندھ میں سیلاب متاثرین کی امداد پر خرچ ہوگی، وزیراعظم نے جمعےکو پیپلزپارٹی کے وفد سے ملاقات میں فنڈز کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی تھی۔

 

 

ان کا کہنا تھاکہ ہمیں وزیراعظم کی نیت پر شک نہیں، انہوں نے خود سیلاب کی تباہی دیکھی، وہ سیلاب متاثرین سے کیے گئے وعدے پورے کریں، ہم عوام کا خیال رکھتے ہیں جب کہ دوسری جماعتیں مخصوص افرادکا خیال رکھتی ہیں۔ اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس بھی آج طلب کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور دونوں جماعتوں کے مالی امور سے متعلق وزرا اور ماہرین اجلاس میں شریک ہوں گے جس میں بجٹ سے متعلق امور زیر غور آئیں گے۔مگر یہ پیسے سیلاب متاثرین تک پہنچتے ہیں یا نہیں اس کا فیصلہ تو آنے والے دنوں میں ہو جائے گا کیونکہ انتخابی مہم میں مخالف سیاسی جماعتیں اپنے اپنے مخالفین کے خب پول کھولتی ہیں اور ووٹر بھی گلے پھاڑ پھاڑ کر اپنے علاقے میں کام نہ ہونے اور پیسے کھا جانے کا گلہ کرتے ہیں -کیونکہ انہیں بھی پتہ ہوتا ہے کہ تمام پارٹیوں کے سیاست دان صرف الیکشن سے قبل ہی انکا کام کرتے ہیں –

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی