پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ شیخ رشید کے خلاف آج تیسرا مقدمہ درج کرلیا گیا – اس سے پہلے ان پر آصف زرداری کو دھمکانے اور پھر پولیس اہل کاروں پر ہاتھ اٹھا نے کے مقدمات بنائے گئے تھے -اپنی گرفتاری کے موقع پر شیخ رشید کا کہناتھا کہ بلاول بھٹو کا بھی ٹیسٹ کیا جائے اس بات کا پیپلز پارٹی نے سخت برا منایا اور اب سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کے خلاف چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے بارے میں غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے پر مقدمہ درج کروا دیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق شیخ رشید کے خلاف ایف آئی آر کراچی سے پیپلزپارٹی کے کارکن خدا بخش کی مدعیت میں موچکو تھانے میں گذشتہ شب درج کی گئی۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق شیخ رشید نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے خلاف غیر اخلاقی زبان استعمال کی۔کراچی پولیس نے شیخ رشید کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دی جو اسلام آباد پہنچ گئی، موچ کو پولیس کے ایس ایچ او اور ایس ڈی پی او پر مشتمل ٹیم شیخ رشید کو آج ہی کراچی منتقل کرے گی۔اگر ایسا ہوا تو شیخ رشید بہت بڑی مشکل میں پڑ سکتے ہیں کیونکہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی پولیس بہت زیادہ سیاسی فیصلوں کی پابندی کرتی ہے –