پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر اور بلاول بھٹو کے ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکھر جو پارٹی کے غلط فیصلوں پر تنقید کرتے تھے اور جنھوں نے اعظم سواتی کی گرفتاری کی بھی مذمت کی تھی نے پیپلز پارٹی کی بنیادی رکنیت سے بھی استعفیٰ دے کر پیپلز پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کردیا -مگر انھوں نے پیپلز پارٹی کےان پر کیے احسانات پر پارٹی کا شکریہ ادا کیا
-مصطفیٰ نواز کھوکھر نے گزشتہ ماہ سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دیا تھا ، سینیٹ سیکرٹریٹ نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ان کی نشست کو خالی قرار دیا تھا ۔جس کے بعد ان کی نشست پر پیپلز پارٹی نے کسیاور امیدوار کو سینیٹر منتخب کروادیا تھا –
سابق سینیٹر نے تصدیق کی کہ انہوں نے سینیٹ سےا ستعفیٰ دیتے وقت پارٹی چھوڑنے کا بھی عندیہ دیا تھا اور اب وہ پارٹی چھوڑ رہے ہیں۔ایک سوال پر کہ اب وہ کس پارٹی میں جائیں گے اس پر ان کا کہنا تھا کہ وہ ابھی کوئی پارٹی جوائن نہیں کررہے اور آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنا چاہتے ہیں –