پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے امریکہ میں ملالہ یوسف زئی سے ملاقات کی بلاول نے یوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کے ساتھ اپنی تصویر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر بھی کی۔
بلاول نےاپنے ٹویٹ میں لکھا کہ انہوں نے خواتین کے حقوق اور لڑکیوں کی تعلیم، پاکستان میں سیلاب اور اس موسمیاتی تباہی سے متاثر ہونے والے لاکھوں چھوٹے بچوں کی تعلیم کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا،
بلاول بھٹو زرداری نے پیر کو یہاں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر چین کے سٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی سے بھی ملاقات کی اور اہم ملکی مسائل کی طرف عالمی دنیا کی توجہ مبزول کروائی ۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں فریقوں نے اقوام متحدہ سمیت دوطرفہ شراکت داری اور کثیرالجہتی تعاون کے تمام شعبوں پر ایک جامع تبادلہ خیال کیا۔