بلاول بھٹو کی عمران خان کے دورہ روس کی حمایت : کیا تبدیلی آگئی؟

عمران خان کی قسمت اور شہرت کا گراف اس وقت آسمان کی بلندیوں کو چھورہا ہے اور ان کو پوری دنیا میں بسے پاکستانیوں کی جانب سے خوب پزیرائی مل رہی ہے اور آج اس میں اور اضافہ اس وقت ہوا جب وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بھی ان کے دورہ روس کی حمایت کردی

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے جمعرات کو سابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اس بے گناہ اقدام کی سزا دینا غیر منصفانہ ہے۔وزیر خارجہ نے یہ باتیں دو روزہ دورے کے اختتام کے بعد اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کے دوران کہیں۔ بلاول کو سیکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن نے فوڈ سیکیورٹی کے بین الاقوامی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی تھی۔

بلاول نے کہا کہ جہاں تک سابق وزیراعظم کے دورہ روس کا تعلق ہے تو میں ان کا مکمل دفاع کروں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سابقہ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے یہ دورہ اپنی آزاد خارجہ پالیسی کے طور پر کیا تھا تواسمیں کیا حرج تھا ۔وزیر خارجہ نے کہا کہ جب عمران خان دورے پر گئے تو کوئی نہیں جانتا تھا کہ روس اور یوکرین تنازعہ جنگ میں بدل جائے گایا روس یوکرین پر جنگی حملہ کردے گا ۔ میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان کو اس طرح کے بے گناہ اقدام کی سزا دینا انتہائی غیر منصفانہ ہے۔ بلاشبہ، جہاں تک طاقت کے استعمال نہ کرنے کے اقوام متحدہ کے اصولوں کا تعلق ہے پاکستان بالکل واضح ہے اور ہم ان اصولوں پر قائم ہیں۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ پاکستان کسی تنازع کا حصہ نہیں ہے اور نہ ہی کبھی بننے کی خواہش رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس تنازع کو جلد از جلد حل کرنے کے لیے امن، مذاکرات اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیتے رہیں گے۔بلاول نے کہا کہ ہم یقینی طور پر اس تناظر میں کسی جارح کی حمایت نہیں کریں گے ، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے اپنے مسائل ہیں اور ہمیں اپنے طور ہی حل کرنا ہیں ۔

Related posts

مسعود پزشکیان ایک کروڑ 70 لاکھ ووٹ حاصل کرکے ایران کے صدر بن گئے

سیاست دانوں کے جھوٹ بولنے پر پابندی ؛ رکنیت ختم کرنے کا فیصلہ

کنزرویٹیو پارٹی کی سابق وزیراعظم لز ٹرس بھی الیکشن میں ہارگئیں