بلاول بھٹو کا 27 فروری کو اسلام آباد کی جانب ” لانگ مارچ ” کا اعلان

پاکستان پیپلز پارٹی جس کی پنجاب میں کارنر میٹنگ میں شرکت کرنا کوئی پسند نہیں کرتا اور جو اندرون سندھ کے علاوہ 2000 افراد جمع کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی آج اس کے چئرمین بلاول بھٹو نے فضل الرحمان کے دیے گئے 23 مارچ کے الٹی میٹم سے بھی بہت پہلے اسلام آباد مارچ کا اعلان کردیا اب دیکھتے ہیں کہ عمران خان کو یو ٹرن کہنے والے بلاول اپنی بات پر قائم رہتے ہیں یا وہ بھی یو ٹرن لے کر اپنی جان چھڑالیں گے

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) 27 فروری کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کے خلاف اسلام آباد کی طرف مارچ کرے گی، پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اعلان کیا، ان کی پارٹی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کے بعد یہ حتمی فیصلہ کیا گیا

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کراچی میں قائداعظم کے مزار سے شروع ہوگا۔ انہوں نے وفاقی دارالحکومت میں دھرنا دینے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی اسلام آباد پہنچ کر اپنے مطالبات پیش کرے گی۔

اس نااہل حکومت سے جان چھڑانے کے لیے پیپلز پارٹی پر بہت زیادہ عوامی دباؤ ہے۔ بلاول نے کہا کہ عوام کے مطالبے کے پیش نظر پیپلز پارٹی نے 27 فروری کو اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا آغاز کراچی میں مزار قائد سے ہوگا۔

عوام اس نااہل حکومت کو مزید برداشت کرنے کو تیار نہیں۔ وہ اسے گھر بھیجنے کا مطالبہ کر رہے ہیں، ۔ تاہم جب ان سے ان ہاؤس تبدیلی کے بارے میں سوال کیا گیا تو اس سوال کے جواب میں بلاول بھٹو نے واضح کیا کہ حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی