پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے سابق گورنر لطیف کھوسہ کو اہم عہدے سے فارغ کردیا-لطیف کھوسہ پیپلز پارٹی کی پالسیوں کے خلاف کھل کر چیف جسٹس کے حق میں ٹی وی شوز میں اپنے خیالات کا اظہار کررہے تھے جس کی وجہ سے پارٹی پر دباؤ تھا -اب دیکھنا یہ ہے کہ پیپلز پارٹی اعتزاز احسن کے بارے میں کیا فیصلہ لیتی ہے کیونکہ وہ بھی چیف جسٹس کے ساتھ کھڑے ہیں اور عدلیہ مخالف مہم کی تحریک چلانے کا اعلان بھی کرچکے ہیں-پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مسلسل پارٹی پالیسیوں کی خلاف ورزی پرسینئر رہنما لطیف کھوسہ کیخلاف ایکشن لے لیا۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما لطیف کھوسہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،نیئر بخاری کو قائم مقام صدر پیپلزپارٹی وکلا ونگ کا چارج دے دیا گیا۔لطیف کھوسہ آصف زرداری زولالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے تھے ، اس کے ساتھ ساتھ فرحت اللہ بابر کو پیپلزپارٹی انسانی حقوق کمیٹی کا قائم مقام صدر بنا دیا گیا۔