مسلم لیگ نون کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے پیپلز پارٹی کے ساتھ پنجاب اسمبلی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ میں انکار کے بعد پیپلز پارٹی نے صوبائی اسمبلی میں بھرپور طریقے سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا – پیپلز پارٹی اس فیصلے سے بہت مایوس ہے اس لیے وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری نے قومی اسمبلی کے امیدواروں کوکاغذات جمع کروانے کی ہدایت کردی ہے۔ پیپلز پارٹی نے اپنے قومی اسمبلی کے امیدوارصوبائی انتخابات میں اتار ے ہیں۔پیپلزپارٹی کے قائم مقام صدرپنجاب کاکہنا ہے سابق ٹکٹ ہولڈرزبھی کاغذات نامزگی جمع کرائیں گے۔
ہم سب کی امید
💖🌹😍
امید پاکستان
🇵🇰✌️🇱🇾 😘
next وزیراعظم انشاءاللہ 💘👏
میرا محبوب قائد بلاول بھٹو زرداری صاحب 😎💪🔥 pic.twitter.com/RDFvnfTIYM— Nawabali Khan 96447924 (@Nawabal19403143) March 13, 2023
دوسری جانب پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کی وصولی بھی شروع ہوگئی ہے۔امیداوارکاغذات نامزدگی 15مارچ تک جمع کرواسکتے ہیں ۔14مارچ کے بعد کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل شروع ہوگا۔صوبائی اسمبلی کاانتخاب 30 اپریل کو ہوگا –