بلاول بھٹو نے نواز شریف کو بدین جلسے میں خون چوسنے والا شیر کہ دیا

بلاول بھٹو نے آج جلسے میں نواز شریف کو عوام کا خون پینے والا شیر قرار دے دیا اور یہ بھی کہا کہ ہم اس شیر کو یہ حرکت کبھی نہیں کرنے دیں گے اور عوام کے آگے دیوار بن کر کھڑے ہوجائیں گے- چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ شیر کے پاس کوئی منشور نہیں، اس کی خواہش صرف عوام کا خون چوستا ہے،ہم عوام کی حمایت سے اس کا راستہ روکیں گے۔

سندھ کے علاقے بدین میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ایک صاحب چوتھی مرتبہ وزیراعظم بننا چاہتے ہیں، وہ سازشوں مگر ہم عوام پر یقین رکھتے ہیں، ان کا راستہ روکیں گے۔ نفرت اور تقسیم کی سیاست سے پاکستان کو نقصان پہنچے گا، ان کو صرف اپنے وزیراعظم بننے کی فکر ہے عوام کی نہیں۔انہوں نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ نے موقع دیا تو 10 نکاتی ایجنڈنے پر عمل درآمد کرواؤں گا، چاہتے ہیں 8 فروری کو کسانوں اور مزدوروں کی حکومت بنے، عوامی راج قائم ہو، ملک میں مہنگائی، بے روزگاری تاریخی سطح پر پہنچ چکی۔

بلاول کا کہنا تھا کہ اس وقت پیپلز پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جو انتخابی مہم چلا رہی ہے، میں وزیراعظم کا نامزد امیدوار اور اپنا منشور لے کر عوام کے پاس جا رہا ہوں۔ میرے بھائی گھر گھر جا کر یہ منشور دوسرے لوگوں کو دکھائیں۔ انہوں نے عوام سے وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو بڑھائیں گے، بلاسود قرض کی سہولت فراہم اور مزدوروں، کسانوں کیلئے بے نظیر کارڈ مہیا کریں گے۔ نوجوانوں کو ہنر دیں گے تاکہ بیروزگاری ختم ہو اور وہ محنت کرکے اپنی روزی کمانے کے قابل ہوں ۔ یونین کونسل کی سطح پر بھوک مٹاؤ پروگرام شروع کریں گے۔مگر یہ سب نعرے 8 فروری تک ہی سنائی دیں گے اس کے بعد یہسیاست دان اسمبلی میںاپنی شکل تک نہیں دکھائیں گے البتہ جب اپنے مراعات کی بات آئے گی تو بیمار ہسپتالوں سے اور قید رہنما پراڈکشن آرڈر نکلوا کر بھی اسمبلی میں پہنچیں گے اور پھر غائب ہوجائیں گے یہی ہماری بدقسمتی رہی ہے –

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی