بلاول بھٹو نے شادی کے لیے ہاں کردی ؛15 دسمبر کو منگنی کی خبریں ؟

پاکستان میں رانا ثنااللہ سمیت ہزاروں افراد کا دعویٰ تھا کہ بلاول بھٹو کبھی شادی نہین کریں گے مگر آج اچانک پیپلز پارٹی نے ان سب کے دعوں اور امیدوں پر پانی پھیر دیا -بلاول بھٹو نے اپنے جیون ساتھی کا انتخاب کرلیا – میڈیا کی خبروں کے مطابق ان کی منگنی 15 یا 16 دسمبر کو ہونے جارہی ہے ۔

پیپلز پارٹی کے ذرائع نے ایک نجی اخبار کو بتایا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی منگنی کراچی یا پھر متحدہ عرب امارات میں ہو گی جس کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں تاہم حتمی مقام ابھی سامنے نہیں آ سکا ہے ۔بلاول بھٹو زرداری کیلئے دلہن کا انتخاب ان کی بہنوں بختاور بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری نے کیا ہے اور اس سلسلے میں بختاور بھٹو زرداری کے سسر محمود نے اپنی بہو کی معاونت کی۔

بلاول بھٹو زرداری کی ہونیوالی بیوی کے متعلق بتایا جارہا ہے کہ ان کا تعلق سندھ سے ہے اور ان کا خاندان مستقل طور پر یو اے ای میں مقیم ہے۔ بختاور بھٹو زرداری کی اپنی ہونیوالی بھابھی سے ملاقات بھی یو اے ای میں ہوئی تھی،اس کے بعد آصفہ بھٹو زرداری، صنم بھٹو، فریال تالپور اور چیئرمین کے والد آصف زرداری سب نے ملکر بلاول بھٹو زرداری کیلئے دلہن کا انتخاب کیا،ذرائع کے مطابق منگنی کی تقریب یو اے ای میں ہونے کا قوی امکان ہے ۔اگر بلاول بھٹو اس سال یہ کارنامہ سرانجام دے دیتے ہیں تو یہ سال کی سب سے بڑی خبر ہوگی -خدا کرے کہ اب بلاول اس پر یو ٹرن نہ لے لیں –

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی